۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
احکام شرعی

حوزہ|تمام وہ نمازیں جو ادا نہیں ہوئیں ہیں یا باطل ہوئی ہیں، كه اب انکا وقت بھی گذر گیا ہے ضروری ہے کہ انکی قضا ادا کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

نماز قضا کے بارے میں پانچ نکات

1⃣ تمام وہ نمازیں جو ادا نہیں ہوئیں ہیں یا باطل ہوئی ہیں، كه اب انکا وقت بھی گذر گیا ہے ضروری ہے کہ انکی قضا ادا کریں۔

2⃣تمام وہ نمازیں جو قضا ہوئی ہیں انکو جماعت کیساتھ پڑھ سکتے ہیں۔

3⃣ قضا نمازوں کو ہر وقت جب بھی موقع ملے تو پڑھ سکتے ہیں۔

4⃣نماز قضا اصل کے تابع ہے مثلاً اگر نماز چار ركعتى قضا ہوئی ہے تو چار ركعتى پڑھی جاے گی مثال کے طور پر صبح، مغرب ، عشاء جو تھوڑی آواز کیساتھ پڑھی جاتیں ہیں۔ انہیں جھری نماز کہا جاتا ہے تو انکی قضا بھی ایسی ہے پڑھی جاے گی اور اگر ظہر اور عصر معمولا آواز کے بغیر پڑھی جاتی ہیں۔ تو انکی قضا بھی ویسے ہی ادا کی جاے گی اور انکو اخفاء، کہا جاتا ہے۔

5⃣ سفر میں چار رکعتی نماز قصر پڑھی جاتی ہے۔

لیکن
انکی قضا بھی قصر پڑھی جاۓ گی۔

منابع:
۱۔تحريرالوسيله ج ١ ص ٢٢٣
۲۔تحریرالوسیله ج ۱ ص ٢٦٥
۳۔تحریرالوسیله ج ۱ص ٢٢٤

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .